عمران نیازی کی سیاست کا باب بند گلی میں بند ہوچکا، چودھری جعفراقبال

Apr 02, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما وسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و سینیٹر چودھری جعفراقبال نے کہاہے کہ عمران نیازی کی سیاست کا باب بند گلی میں بند ہوچکاہے، جس طرح سابق سلیکٹڈ حکومت میں ملک و قوم کے ساتھ جو سلوک کیاگیا اور ملک کو اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچایا،پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،جوسازش ارض پاک کے خلاف تحریک انصاف کی صورت میں کی گئی وہ اب بے نقاب ہوچکی ہے۔ انہوںنے قائد نوازشریف ہی قوم کی امیدوں کے محور ہیں،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے انکشافات ہوئے جن میں ثابت ہوگیا کہ ملک اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ایک بہت بڑی سازش کی گئی،آج سازش کرنے والے خود اس کا برملااظہار کررہے ہیں،قائدین مسلم لیگ(ن)نے پہلے بھی عوام کی بلاتفریق خدمت کی مستقبل میں بھی بے لوث بلاتفریق خدمات کا تسلسل جاری رہے گا اور اب عمران نیازی ٹولے کو مزید کوکھیل کھیلنے کی اجازت نہیںدی جائے گی ، نوازشریف کی قیادت میں ملک ایک بار پھرترقی کی منازل طے کرے گا۔مسلم لیگی رہنما چودھری جعفراقبال نے مزید کہاکہ باشعور عوام جعلی صادق و امین عمران نیازی جیسے بھٹکے ہوئے شخص کی باتوں میںنہ آئیں،نام نہاد لیڈر خود تو یہ شخص اپنے ہوش و حواس کھو کر سو جاتاہے اور مرنے کیلئے دوسروں کے بچوں کو بلالیتاہے، قائد نوازشریف کی قیادت میں ملک کا مستقبل محفوظ اور ترقی سے بھرپور ہونے والا ہے، جھوٹ اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

مزیدخبریں