15 رمضان کویوم یتامیٰ جوش و جذبے سے منایا جائے گا

Apr 02, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)دیگر مسلم ممالک کی طرح پاکستان میں بھی 15 رمضان کویوم یتامی  جوش و جذبے سے منایا  جائے گا ۔ یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم اداروں پر مشتمل پاکستان آرفن کئیر فورم کے تحت ملک بھر میں یوم یتامی کی مناسبت  سے یتیم بچوں کے لئے سیمینار  کانفرنسز اور  افطار ڈنرز کا انعقادکیا جائے گا ۔  اس حوالے سے پاکستان آرفن کیئر فورم کا اجلاس ہوا جس کی صدارت الخدمت فاونڈیشن پاکستان  کے نائب صدر ایئر مارشل(ر)فاروق حبیب نے کی جبکہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ  اور  ہیلپنگ ہینڈز   سمیت  مختلف سماجی تنظیمیوں  کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔ اس اجلاس کا مقصد یوم یتامی کے حوالے سے ہونے والی تقاریب کی بہترین منصوبہ بندی کرنا تھا  ۔    اجلاس میں یہ طے پایا کے 15 رمضان المبارک یعنی کے 6 اپریل کو مغل اعظم فورٹ  میں یوم یتامی کی مناسبت سے ایک پرتپاک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں    علما ، اساتذہ ، صحافی اور مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔ اس  موقع پر ایئر مارشل) ر(  فاروق حبیب نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد یتیم بچوں کی فلاح و بہبود اور کفالت کی اہمیت اوربحیثیت قوم ہماری ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ 

مزیدخبریں