بلدیاتی الیکشن: 22 برس بعد اردگان کو شکست، اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی

 استنبول (آئی این پی) ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر اردگان اور ان کی جماعت کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔ دارالحکومت انقرہ اور استنبول سمیت ملک کے 15 شہروں میں میئر کی نشستوں پر حزبِ اختلاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی۔ استنبول کے میئر امام اوغلو کو تقریباً 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوئی جبکہ انقرہ میں موجودہ اپوزیشن میئر منصور یاواش کی جیت کا جشن منانے کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ صدر اردگان اور ان کی جماعت کو 22 سال  اقتدار میں رہنے کے بعد بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ  حزب اختلاف کی ریپبلکن پیپلز پارٹی نے  70 سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس ووٹ کو صدر رجب طیب اردگان کی مقبولیت کے پیمانہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے 5 سال قبل ہونے والے انتخابات میں حزب اختلاف کے ہاتھوں شکست کھانے والے اہم شہری علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ اردگان نے شکست تسلیم کرتے کہا نتائج کا جائزہ لیں اور اپنا احتساب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن