لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کسان کارڈ پر نوازشریف کی تصویر لگانے کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے نواز شریف کی تصویر کے ساتھ کسان کارڈ کی منظوری دی ہے، پبلک فنڈز ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں ہو سکتے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کر تے ہوئے کہا ایسا کچھ نہیں ہورہا، قانون کے مطابق سب کام ہو رہا ہے۔