اسلام آباد(این این آئی) ارساکی مشاورتی کمیٹی کااجلاس (آج) منگل کو یہاں ہوگا جس میں تربیلا ڈیم کے ٹنل منصوبوں پر واپڈا کی جانب سے تعمیراتی کام کی عدم تکمیل پر بحث اور غور ہوگا۔ اس کے علاوہ سطح آب کم ہوجانے سے سندھ کو پانی کی فراہمی رک جانے اور خریف کی فصل کیلئے پانی کی دستیابی پر بھی غور ہوگا۔ پانی کی فراہمی کم ہو کر 30 فیصد رہ گئی ہے، صوبائی محکمہ آبپاشی میں حکام کے مطابق ارساکی ٹیکنیکل کمیٹی نے پورے خریف موسم کیلئے 30 فیصد پانی کی فراہمی پر کام کیا ہے تاہم یکم اپریل تا 10? جون 2024ء خریف کے شروع میں پانی کی دستیابی 30 فیصد سے بھی کم رہے گی جس کی وجہ کم درجہ حرار ت اور دریائوں کے ساتھ جمی برف کے پگھلنے میں تاخیر ہے۔
قلت آب پر ارسا کی ٹیکنیکل کمیٹی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا
Apr 02, 2024