ڈالر 13 پیسے سستا    سونا  2800 روپے تولہ مہنگا

Apr 02, 2024

  کراچی (آئی این پی ) ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی ۔ پیر کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 13 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 82 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے کاروبارکے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہو گیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 37 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2401 اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 704 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 2211 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں