تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ پرچائنہ کمپنی نے دوبارہ کام شروع کر دیا

تربیلا(ملک فضل کریم سے) 1530 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ پرچائنہ کمپنی نے دوبارہ کام شروع کر دیا ۔بشام خودکش حملہ کے بعد چائنہ کمپنی(PCCCL) نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ پر کام 26 مارچ کو بند کر دیا تھا۔ چھ روز کی بندش کے بعد کام کا دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔فارنرز سکیورٹی کو مزید موثر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کمپنی چائنہ ذرائع نے بتایا کہ پاک چائنہ کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ نے تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ پر کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ منصوبہ پر کام بشام خود کش دھماکے جس میں05 چینئی انجینئرز اور ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ جس پر یکم اپریل بروز سوموار چائنہ کمپنی کی جانب سے باقاعدہ طور پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔ چائنہ کمپنی کے ذمہ دار نمائندہ نے دوبارہ کام شروع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ(PCCCL) کے ہیڈ کوارٹر سے احکامات موصول ہونے کے بعد کام شروع کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ  تربیلا پانچواں  توسیعی پن بجلی منصوبہ سے 2025 سے بجلی کی پیداوار شروع کرے گا۔منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال ایک ارب 34 کروڑ 70 لاکھ یونٹ سستی پن بجلی فراہم کرے گا۔جس سے تربیلا ڈیم کی پیداوار صلاحیت 4888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6418 میگاواٹ ہو جائے گی۔منصوبہ کے لئے ورلڈ بنک 390 ملین ڈالر جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک 300ملین فراہم کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن