قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سنی اتحاد کونسل ارکان کو آزاد قرار دے دیا

Apr 02, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + وقائع نگار) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اراکین اسمبلی کی تفصیلات جاری کر دیں۔ سنی اتحاد کونسل کے 88 اراکین قومی اسمبلی کو آزاد ارکان ڈکلیئر کر دیا گیا۔ قومی اسمبل میں قائد حزب اختلاف کے لئے صرف سنی اتحاد کونسل کی طرف سے عمر ایوب خان کا نام دیا گیا ہے۔ حکومتی اتحاد کے ممبران کی تعداد 226 ہے۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 122 ‘ پیپلز پارٹی کے 70 ‘ ایم کیو ایم کے 22 ارکان ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے 11‘ مسلم لیگ ق کے 5‘ استحکام پاکستان پارٹی کے 4‘ مسلم لیگ ضیاء‘ بی اے پی اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن ہے۔ قومی اسمبلی میں ایم ڈبلیو ایم‘ بی این پی اور پی کے میپ کا بھی ایک‘ ایک رکن ہے۔ دوسری طرف سپیکر نے کہا اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے کچھ لوگوں نے درخواست دے رکھی ہے۔ آج  صبح 11بجے نوٹیفکیشن جاری کروں گا، جس کو زیادہ ارکان نے نامزد کیا وہ اپوزیشن لیڈر بنے گا۔

مزیدخبریں