وزیرخزانہ  سے عالمی بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفود کی ملاقات 

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیرخزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کنٹری منیجر ذیشان احمد شیخ نے بات چیت کے لیے ملاقات کی۔ باہمی تعاون پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی اور اقدامات جن کا مقصد اقتصادی ترقی کو فروغ دینا، مالیاتی استحکام کو بڑھانا اور ملک کے اندر پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ملاقات کے دوران بین الاقوامی مالیاتی اداروں جیسے I اور  کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ ملک کی ترقی کے ایجنڈے کے لیے ان کی مہارت اور وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے بات چیت کی گئی۔ وزیر نے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور مالی معاملات میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔ورلڈبینک  اور اائی ایف سی کے متعلقہ نمائندوں نے حکومت کی کوششوں کو سراہا جس کا مقصد معاشی اور مالیاتی شعبوں میں اصلاحات لانا ہے تاکہ ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے، ایس او ایز کی تنظیم نو اور نجکاری کے حوالے سے پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے زراعت، پاور سیکٹر اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے ممکنہ شعبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مندوبین نے پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ملکی ترقی کے اہداف اور ایجنڈوں کے لیے اپنی تنظیموں کی مسلسل حمایت کا  اظہار کیا ۔

ای پیپر دی نیشن