تہرے قتل کی واردات،رضیہ پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج 

Apr 02, 2024

لاہور(نامہ نگار)سمن آباد کے علاقے میں تہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ واقعہ کا مقدمہ رضیہ پرویز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔جس میں قتل ، اقدام قتل اور خود کشی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزم ندیم کی ایک سال قبل اس کی بیٹی نازیہ پرویز سے منگنی ہوئی تھی۔میرے بیٹے سرفراز نے رشتہ توڑ دیا۔جس کا ندیم کو رنج تھاجس پر ندیم نے فائرنگ کرکے بیٹے سرفراز اور بہو رضیہ سرفراز کو قتل کردیا۔ فائرنگ کی زد میں آکراس کی بیٹی نادیہ اور بیٹا عرفان بھی زخمی بھی ہوگئے۔جس کے بعد ملزم ندیم خودکو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی ہے جبکہ فائرنگ کی زد میںآکراس کی بیٹی نادیہ اور بیٹا عرفان بھی زخمی بھی ہوئے گئے۔

مزیدخبریں