’’ستھرا پنجاب‘‘ صفائی اہداف کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو مانیٹرنگ سخت کرنا ہوگی:وزیربلدیات 

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت اجلاس کے دوران ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام کے اگلے مرحلے پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، ڈی جی لوکل گورنمنٹس بھی موجود تھے جبکہ  کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے چیف  بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔صوبائی وزیر نے میڈیا کے تعاون سے عوامی آگاہی زیادہ موثر بنانے کی ہدایت کرتے کہا کہ صفائی کے اہداف کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو مانیٹرنگ مزید سخت کرنا ہوگی۔  نا صرف شہروں بلکہ دیہات کے بھی اچانک دورے کیے جائیں۔ مہم میں تمام سٹیک ہولڈرز کی شمولیت یقینی بنا کر پہلے مرحلے کے تحت کامیابی کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن