قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواحی علاقے کیتن میں سنگدل شوہر نے اپنی ہی بیوی کو کرنٹ لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ شیر گڑھ چک 24 کے رہائشی محمد ارشد نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ گیارہ سال قبل میری ہمشیرہ آسیہ پروین کی شادی ملزم محمد طفیل سے ہوئی تھی۔
شادی کے کچھ عرصہ کے بعد ہی ملزم طفیل کے بہن کے ساتھ رویہ اچھا نہ تھا اور اکثر دونوں میں لڑائی جھگڑا رہتا تھاشادی کے سات سال بعد ملزم نے دوسری شادی کر لی جس کی وجہ سے آئے روز ملزم میری بہن کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔میری بہن اکثر میکے میں ہی رہتی تھی لڑائی جھگڑے کے بعد ملزم ایک ہفتہ قبل اسے اپنے گھر لایا اور بارہا تشدد کا نشانہ بناتارہامیری بہن اپنے بچوں کی خاطر سب برداشت کرتی رہی دو روز قبل مجھے ملزم نے کال کی کہ اپنی بہن کو لے جاؤں ورنہ جان سے جائیگی۔میں ملزم کے گھر پہنچا تو میرے دیکھتے ہی دیکھتے ملزم نے بجلی کی تار میرے بہن کے اوپر پھینک دی جس کے نتیجہ میں میری بہن جان کی بازی ہار گئی ۔
قصور میں شوہر نے بیوی کو کرنٹ لگا کر مارڈالا
Apr 02, 2024