بھارتی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے  ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع

نئی دہلی(این این آئی)نئی دہلی کے وزیرِ اعلی اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اروند کیجریوال کو انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
مقامی عدالت نے اروند کیجریوال کو 15 اپریل تک جیل بھیج دیا۔عدالت نے اروند کیجریوال کو اہلیہ اور وزرا سے ملاقات کرنے کی اجازت بھی دے دی۔واضح رہے کہ 21 مارچ کو نئی دہلی کے وزیرِ اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال پر شراب پالیسی میں گھپلے کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن