راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد مظاہروں،سرکاری املاک و پولیس اہلکاروں پر حملے، توڑ پھوڑ اور جلا ئوگھیرا کے 13مقدمات میں موسمیاتی تبدیلی کی سابق وزیر زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے ۔
عدالت نے تمام مقدمات میں ملزمہ کو50ہزار روپے فی کس کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے عدالت نے عدم حاضری پر پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی اور زوہیب خان آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں جبکہ سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ، تیمور مسعود اور جاوید کوثر 20ہزار روپے فی کس کے مچلکوں پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے ساتھ مقدمہ میں نامزد سکندر مرزا کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے جبکہ عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی، شیخ رشید احمداور ان کے بھتیجے راشد شفیق سمیت مجموعی طور پر59 ملزمان کے خلاف سماعت 23اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔