بچوں سے متعلقہ قوانین کیلئے رولز مرتب کرنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع 

لاہور( این این آئی) ممبر پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے بچوں سے متعلقہ قوانین کیلئے رولز مرتب کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ گزشتہ 20سالوں میں معزز ایوان نے بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کیلئے متعدد قوانین پاس کئے ۔
،قوانین کے رولز کی عدم موجودگی کے باعث قانونی عملداری میں ابہام کی وجہ سے قوانین کا بھرپور نفاذ ممکن نہیں ہوتا۔متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسمبلی سے قوانین کی منظوری کے بعد رولز مرتب کرنے کے بعد نوٹیفائی بھی کریں۔ قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبہ میں بچوں سے متعلقہ قوانین کیلئے زمہ دار محکموں کی جانب سے رولز مرتب کرنے کے بعد رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن