لاہور (خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے آئی جی پنجاب کو پتنگ بازی کیخلاف دائر درخواست پر قانون کیمطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی، وکیل رانا سکندر نے درخواست میں موقف اپنایا کہ لاہور کے علاقے مغل پورہ سمیت دیگر علاقوں میں پر پتنگ بازی جاری ہے۔
، پتنگ بازی کے خونی کھیل کی وجہ سے کئی قیمتی جانے ضائع ہو چکی ہیں، پتنگ بازی پر پولیس کو سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے جائیں ، عدالت پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے۔