حافظ نعیم الرحمن پی ایس 129 سے کامیاب قرار،الیکشن کمشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

Apr 02, 2024

کراچی(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کو پی ایس 129 سے کامیاب قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حافظ نعیم الرحمن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن پی ایس 129 سے 26 ہزار 296 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن گوشوارے جمع کروانے کے بعد جاری کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق قانونی طور پرحافظ نعیم گوشوارے جمع نہ کرواتے تو نااہل ہوجاتے۔

مزیدخبریں