اسلام آ باد (آئی این پی ) عراق میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن قرات میں ننھے پاکستانی حافظ قرآن نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ عراق میں عالمی مقابلہ حسن قرات میں پاکستانی قاری حافظ محمد ابو بکر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ مقابلہ حسن قرات جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر محمد ابوبکر اور ان کی تلاوت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
، صارفین ننھے بچے کی عمدہ تلاوت کو سراہ رہے ہیں۔ اس مقابلے میں 21 ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں نے حصہ لیا تھا، یہ مقابلہ کئی رانڈ پر مشتمل تھا، بڑوں اور بچوں کی الگ الگ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل اور فائنل کا مقابلہ ہوا۔ بچوں کے مقابلے میں محمد ابو بکر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ دوسری پوزیشن عراق کے قاری اور تیسری پوزیشن ایران کے قاری نے حاصل کی۔ فاتحین کو اعزازی شیلڈز کے ساتھ ساتھ نقد انعامات سے بھی نوازا۔