پشاور(آئی این پی ) سپیکر خیبر پی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، ہم ہی اگر خلاف ورزی کریں گے تورول آف لا کی کیا توقع کریں گے؟۔ پشاور ہائی کورٹ پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب عدلیہ کا فیصلہ موصول ہوا تو قانونی ٹیم کے ساتھ مشورہ کیا، اجلاس سمن نہیں ہوا اس لیے حکم پر عمل درآمد نہیں کرسکتے ہیں، ججز اور عدالیہ کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ کے سامنے حقائق رکھنے آئے ہیں، اجلاس بلانے کے بعد ہی ممبران سے حلف لیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات(آج)( منگل کو ہوں گے یا نہیں الیکشن کمیشن جواب دے سکتا ہے، الیکشن کمیشن تو بادشاہ ہے،وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ گورنر خیبر پی کے،کی جانب سے خط پر بھی لیگل ٹیم سے مشورہ کیا ، قانونی ٹیم کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کے پاس اجلاس بلانے کا اختیار نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ہر وقت اجلاس بلانے کے لیے تیار ہیں، پولنگ اسٹیشنز ڈکلیئر ہوچکے ہے،عدالت حکم دے تو اجلاس بلائیں گے۔