وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلال یاسین کے امتحانی مراکز پر چھاپے

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے لاہور کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ بلال یاسین نے امتحانی مراکز میں رولز کی خلاف ورزی پر 2   سپرنٹنڈنٹ معطل جبکہ 6 نگران برطرف کر دیے۔ بلال یاسین نے بتایا کہ امتحانی مراکز میں پولیو ورکر اور پرائیویٹ لوگوں کو نگران لگایا گیا تھا جو خلاف قانون ہے۔ صوبائی وزیر نے سی او ایجوکیشن کو احکامات جاری کیے کہ ایم سی کیوز حل کروانے کیلئے مبینہ طور پر پیسے لینے کی شفاف تحقیقات کروائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سوموار کے روز صوبائی وزیر بلال یاسین نے لاہور کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ بلال یاسین نے گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول لوئر مال، گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول ریٹیگن روڈ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دیوسماج لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دیوسماج میں 5 پرائیویٹ خواتین کو نگران لگے دیکھا جس پر سخت سرزنش کی اور سپرنٹنڈنٹ کلثوم خاتون کو معطل کر دیا جبکہ پانچوں پرائیویٹ نگرانوں اسما بتول، کلثوم اختر، عمیرہ لیاقت، شمیم اختر اور یاسمین زہرہ کو برطرف کر دیا۔ صوبائی وزیر نے فرائض میں غفلت پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دیوسمجاج نائلہ ممتاز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر بلال یاسین نے گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول لوئرمال کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا جہاں ایک پولیو ورکر کر نگران تعینات کرنے پر سپرنٹنڈنٹشہزادہ عثمان کو معطل کر دیا۔ صوبائی وزیر نے ناقص نگرانی اور فرائض سے غفلت پر سی او ایجوکیشن پرویز اختر سے بھی اظہار ناراضی کیا اور ہدایت جاری کی کہ انتظامیہ تمام امتحانی مراکز میں نقل کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے۔ بلال یاسین نے کہا کہ قوم کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں سو فیصد میرٹ کو یقینی بنایا جائے اور یہ کہ پنجاب بھر میں رولز کے برخلاف کوئی حرکت قابل قبول نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...