ملکی تعمیر وترقی کیلئے پی ٹی آئی کو منفی سیاست ترک کرنا ہو گی :منیر قمر واہگہ  

Apr 02, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ عوام کو عملی ریلیف دینے کی اشد ضرورت ہے، اگر اس وقت عوام کو سوئی گیس اور بجلی کے بلوں میں ریلیف نہ دیاگیا تو پھر غریبوں کا جینا مشکل ہوجائے گا، چھوٹے سے چھوٹے گھروں میں رہنے والوں کو بھی ہزاروں روپے کے بل بھجوا ئے جارہے ہیں جو غریب عوام کی کمر توڑنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ادراک ہونا چاہئے کہ پاکستان اس وقت ان کی منفی سیاست کی وجہ سے نازک صورت حال سے گزر رہا ہے ۔ ملک کی تعمیر وترقی کیلئے پی ٹی آئی کو منفی سیاست ترک کرنا ہو گی۔ اور میں نہ مانوں والی ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر پارلیمان کے ا ندر جمہوری اور منظم طریقے سے تنقید برائے اصلاح کی سیاست کرنا ہو گی۔

مزیدخبریں