گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مردم شماری کرنے والے اساتذہ کو 1 سال گزرنے کے بعد بھی معاوضے کی مکمل ادائیگی سے محروم ہیں۔ اساتزہ راہنماؤں نے ادائیگی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عید سے قبل معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 2023 میں ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری میں شمار کنندہ اور سپر وائزرز 1 سال گزرنے کے بعد بھی مکمل معاوضہ نھی مل سکا۔ مردم شماری کرنے والے عملہ نے پچھلے سال 3 ماہ فیلڈ میں کام کیا تھا۔ جس کے لیئے سپروائزر کو 55ہزار اور شمار کنندہ کو 50ہزار معاوضے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اور تحصیل صدر میں مکمل ادائیگی کردی گئی۔جبکہ باقی تحصیلوں میں ایک بلاک کی ادائیگی کی گئی۔جبکہ دوسرے بلاک کی ادائیگی ابھی تک نھی کی جاسکی۔ مردم شماری کی مکمل ادائیگی نہ ہونے پر اساتذہ راہنماؤں عارف کھوکھر،طارق قریشی،حافظ اشفاق،میاں خالد انصاری اور دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیاہے۔ کہ عید سے قبل مردم شماری کے باقی معاوضے کی ادائیگی کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔