خیبرپختونخوااسمبلی میں سینیٹ الیکشن ملتوی

خیبرپختونخوااسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردئیےگئے۔  الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے سےمتعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ دیا الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے تحت امیدواروں سے حلف نہ لیے جانے پر انتخابات ملتوی کردیئے، الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوااسمبلی میں سینیٹ انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کیے ہیں۔اپوزیشن ارکان نےسینیٹ انتخابات ملتوی کرنےکیلئےدرخواست دی تھی۔دوسری جانب خیبرپختونخوااسمبلی کےسپیکرنےعدالت میں سینیٹ الیکشن سےمتعلق درخواست دائرکررکھی ہے۔واضح رہےکہ عدالت نےمخصوص نشستوں پرمنتخب اراکین سےحلف لینےکےلئےفیصلہ سنایاہواہے۔

ای پیپر دی نیشن