وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مقابلے کو آنے والے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کر گئے ،سرفراز راجڑ کو ریٹائر کرانا پیپلز پارٹی کا فیصلہ تھا، فیصل واوڈا پیپلز پارٹی میں نہیں ہیں۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنر سے چار دن پہلے ملاقات ہوئی تھی، امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 6 ماہ میں حالات اور خراب ہوئے، امن و امان کی صورتِ حال پہلے بھی اچھی نہیں تھی، جنوری فروری میں کرائم بڑھا ہے، اقدامات کئے جا رہے ہیں انشا اللہ اس پر قابو پائیں گے۔