الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرسربراہی 5 رکنی الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس پر تمام اراکین کے دستخط بھی ہیں۔ تحریری حکم نامہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 اور الیکشن ایکٹ کے تحت امیدواروں سے حلف نہ لیے جانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردئیے ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق نو منتخب ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلف تک انتخابات روک دئیے گئے ہیں۔ تحریری فیصلے میں واضح کیا گیا ہے مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں نے حلف کے لیے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے رابطہ کیا، اس کے باوجود اسپیکر صوبائی اسمبلی نے حلف سے متعلق انتظامات نہ کیے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
Apr 02, 2024 | 14:08