الیکشن کمیشن نے ہائوس مکمل نہ ہونے پر خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخاب ملتوی کئے: کنوردلشاد

Apr 02, 2024 | 14:15

الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہائوس مکمل نہ ہونے پر سینیٹ انتخاب ملتوی کئے ،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب اس وقت نہیں ہوسکتا،جب تک کے پی میں سینیٹ انتخاب نہیں ہوجاتا۔سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل218،17اور الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات ملتوی کردیئے ، الیکشن کمیشن نے اس لیے سینیٹ انتخاب ملتوی کیے کیونکہ ہائوس مکمل نہیں ہے۔ کنور دلشاد نے کہا کہ 30 نشستوں کو نظرانداز کرکے سینیٹ کا انتخاب کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے، جب تک صوبائی اسمبلی میں ان ارکان کا حلف نہیں ہوتا تب تک الیکشن کمیشن سینیٹ کاالیکشن موخر رکھے گا، تین صوبوں میں الیکٹورل کالج تو مکمل ہورہاہے لیکن کے پی میں الیکٹورل کالج کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب اس وقت نہیں ہوسکتا جب تک کے پی میں سینیٹ انتخاب نہیں ہوجاتا، ایوان بالافعال رہے گا ، قانون سازی بھی کرسکتاہے، پریذائیڈنگ افسر میں سے کسی کوکچھ مدت کے لئے چیئرمین مقررکیا جاسکتاہے، چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ اس وقت تک انتخاب نہیں ہوسکتا جب تک سینیٹ کا الیکشن مکمل نہیں ہوجاتا۔

مزیدخبریں