اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت دیگر 8 ججز کو مشکوک اور پراسرار خطوط موصول ہوئے ہیں جس کے بعد اسٹاف میں کھلبلی مچ گئی۔اس حوالے سے عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک جج کے اسٹاف نے خط کو کھولا تو اس میں پاؤڈر موجود تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس اور کی ماہرین کی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی اور خط میں سے برآمد ہونے والے پاؤڈر کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت دیگر 8 ججز کو مشکوک اور پراسرار خطوط موصول ہوئے ہیں. جس کے بعد اسٹاف میں کھلبلی مچ گئی۔اس حوالے سے عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک جج کے اسٹاف نے خط کو کھولا تو اس میں پاؤڈر موجود تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس اور کی ماہرین کی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی اور خط میں سے برآمد ہونے والے پاؤڈر کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خط میں ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے، کسی نامعلوم خاتون نے بغیر ایڈریس لکھے خط ہائی کورٹ ججز کو ارسال کیے۔ذرائع کے مطابق یہ خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھا ہے. مزید تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو موصول ہونے والے پراسرار خطوط پولیس حکام کے حوالے کردیے گئے. واقعے کے بعد سائفر کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے خطوط موصول ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم تمام ججز کو خطوط موصول ہوئے ہیں. خطوط میں ’اینتھراکس‘ کی موجودگی کا بتایا گیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بنیادی طور پر ہائی کورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے، آج کی سماعت میں تاخیر کی ایک وجہ یہی تھی۔ججز کو موصول ہونے والے مشکوک و پراسرار خطوط سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامیہ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ خطوط سی ٹی ڈی کے حوالے کردیئے گئے ہیں.خط کھولنے والے عملے کی آنکھوں میں سوزش کی شکایت سامنے آئی ہے، عملے کو فوری طور پر سینیٹائز کیا گیا.
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے حوالے سے چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز ازخود نوٹس لیتے ہوئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا ہے۔لارجر بینچ کی سربراہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خود کریں گے جب کہ اس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط پر انکوائری کمیشن کی سربراہی کیلئے حکومت کی جانب سے نامزد کردہ جج جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے گزشتہ روز کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرتے ہوئے خود کو معاملے سے الگ کرلیا تھا۔اس حوالے سے جسٹس (ر)تصدق جیلانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کردیا تھا۔