اسلام آباد: اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئیں، گرینڈ اپوزیشن الائنس کی تشکیل کیلئے اپوزیشن کی پانچ جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان اور قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ شریک ہوئے. اجلاس میں پی کے میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل بھی شریک ہوئے.اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس, اسد قیصر نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی اجلاس میں شریک ہوئے. اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کی تشکیل سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی.اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف عید کے بعد عملی مزاحمتی تحریک چلائیں گی۔