امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق دونوں صدور کے درمیان معاشی روابط، یوکرین اور سائبرسیکیورٹی خدشات پر گفتگو ہوئی۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا احترام اور مساوی تعاون رکھناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ ریڈ لائن ہے جو امریکا چین تعلقات میں کراس نہیں ہونا چاہیے۔چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے کہا کہ امریکا نے چینی ٹیکنالوجی کی ترقی روکی تو چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔دونوں صدور نے انسداد منشیات، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور موسمیاتی تبدیلیوں پر تعاون پر اتفاق کیا۔