شمالی امریکہ کے باکس آفس میں لیونارڈو ڈی کیپریو کی ایکشن فلم  انسیپشن تیسرے ہفتے بھی چھائی رہی۔  

Aug 02, 2010 | 13:31

سفیر یاؤ جنگ
دوسری جانب حال ہی میں ریلیز ہونے والی  سٹیو کیرل کی کامیڈی فلم ڈنر فار شَمکَس بھی اچھا بزنس کر رہی ہے۔ انسیپسن نے تیسرے وِیک اَینڈ کے دوران دو کروڑ پچھتر لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے شمالی امریکن چارٹ میں اپنی برتری برقرار رکھی ۔ فلم تین ہفتوں میں اب تک انیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہےاور توقع ہے کہ تیس کروڑ ڈالر کے ہدف تک پہنچ جائے گی ۔ نئی کامیڈی فلم ڈِنرفارشَمَکس افتتاحی وِیک اَینڈ پر دو کروڑ تیس لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ مگر کَیٹس اینڈ ڈاگ کی نئی تھری ڈی سیکوئل توقعات سے کہیں کم بزنس کرسکی اور پانچویں نمبر پر رہی ۔
مزیدخبریں