اقوام متحدہ اور امریکہ نے پاکستان کو متاثرین سیلاب کو ہرممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عبداللہ حسین ہارون نے   سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کرکے پاکستان میں آنیوالے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا ۔ بان کی مون کا کہنا تھاکہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مکمل تعاون کیا جائے گا ۔ ادھرامریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ پاکستان اتحادی اور دوست ملک ہے، واشنگٹن مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ حکومت پاکستان سے مکمل رابطے میں ہے، اس بات کویقینی بنایاجائے گا کہ امریکی امداد مستحقین تک پہنچے ۔

ای پیپر دی نیشن