سکیورٹی فورسز اورانٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستانی شدت پسندوں کے ساتھ ساتھ افغان طالبان کے خلاف بھی موثرکارروائیاں کررہی ہیں۔ سفیرحسین حقانی

Aug 02, 2010 | 15:06

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن میں ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں حسین حقانی کا کہنا تھا کہ وکی لیکس کی جاری کردہ خفیہ دستاویزات درپیش صورت حال کی عکاسی نہیں کرتیں ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سویلین، عسکری اور انٹیلی جنس قیادت ایک ہی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ اس جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو  دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے نہیں دیں گے۔ حسین حقانی کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پرخفیہ آپریشن پہلے ہی جاری ہے۔ تاہم فوجی آپریشن اسی صورت میں کیا جائے گا  جب یہ اندازہ ہوگا کہ کسی دوسرے طریقے سے وہاں کامیابی حاصل کی جاسکتی ۔
مزیدخبریں