افغانستان میں امریکی اور اتحادی فوج کے کمانڈرجنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے افغان جنگ کیلئے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کی جانب سے افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ کے بارے میں چار صفحات پرمشتمل نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جس میں دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اہم  اصول بتائے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے اتحادی افواج پر زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کے تحفظ کویقینی بنائیں اور ان کا اعتماد حاصل کریں۔ افغان جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اتحادی فوج کے دشمنوں میں اضافہ ہوگا۔ جنگ جیتنے کیلئے افغان عوام کا اعتماد حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے شہری علاقوں کے قریب فوجی چوکیوں کے قیام کی منصوبہ بندی، ملک میں کرپشن کے خاتمے اور احتساب کے عمل کو فعال بنانے پر بھی زور دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن