معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے کہا ہے کہ وہ خیبر پختون خوا میں متاثرینِ سیلاب کیلئے چندہ نہیں ، بھیک مانگ رہے ہیں۔

پشاورصدرمیں متاثرین سیلاب کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ شہر کے ہرآدمی کو سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہئے۔ میری خواہش ہے کہ ہر ملک کا امدادی جہاز پشاور میں اترے تاکہ یہاں کوئی بھی متاثرہ شخص امداد سے محروم  نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انسانیت کی خاطر بھیک مانگ رہے ہیں جس میں صاحب حیثیت لوگوں کو آگے آنا چاہئے۔ عبدالستار ایدھی خود کیمپ میں بیٹھ کر لوگوں سے متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کرتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن