اقوام متحدہ نے بارشوں اورسیلاب کے متاثرین کے لیے ایک کروڑڈالرامداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا نے بھی اشیائے خوردونوش کےساڑھے سات ہزاربیگ پاکستان کے حوالے کردیے

Aug 02, 2010 | 17:50

سفیر یاؤ جنگ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ کی رقم سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ سے فوری ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ رقم اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد سے الگ ہوگی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نےوفاقی و صوبائی حکومتوں کوہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ادھرامریکن ایئر فورس کے سی ون تھرٹی طیارے نے متاثرین کیلئے اشیائے خوردونوش کے ساڑھے سات ہزاربیگ چکلالہ ایئربیس راولپنڈی پر پاک فوج کے حوالے کیے ۔امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کے مطابق امریکہ کی جانب سے آج رات سیلاب متاثرین کے لیے مزید تنتالیس ہزار خوراک کےڈبے فراہم کیے جائیں گے۔
مزیدخبریں