لاہورمین مارکیٹ گلبرگ میں لگائے گئے اس کیمپ میں امدادی سامان لے کر آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے اور یہ سامان جلد از جلد مصیبت زدہ اور مستحق لوگوں تک پہنچ جانا چاہیے ۔ اس موقع پر کنسرن سٹیزن آف پاکستان کے نمائندے کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے دو ہزار پانچ کے زلزلے سے بھی زیادہ نقصان ہوا ہے۔ متاثرین کو خوراک، کپڑوں اور ادویات کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں آئی ایس پی آر سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ فضائی سروس کے ذریعے متاثرین سیلاب تک امداد پہنچائی جا سکے۔ اس کیمپ میں اب تک ہزاروں متاثرین کے لیے امدادی سامان جمع ہوچکا ہے ، سامان کی پیکنگ اوسطاً پانچ رکنی خاندان کے حساب سے کی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔ یہ امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
امدادی سامان کی تقسیم وقت نیوزکی ٹیم کی نگرانی میں ہوگی جس کی رپورٹ
دستاویزی پروگرام نارتھ میں آٹھ اگست کو پیش کی جائے گی۔