تربیلا اور منگلا میں پانی کی آمد کم ہونا شروع ہوگئی جبکہ دريائے سندھ ميں کالاباغ ، چشمہ اور تونسہ جبکہ دريائے چناب ميں مرالہ اور ہيڈ تريموں کے مقام پر اونچے درجے کا سيلاب ہے

Aug 02, 2010 | 19:39

سفیر یاؤ جنگ
ارسا کے مطابق چشمہ بيراج پر پانی کی آمد آٹھ لاکھ اڑتالیس ہزارپانچ سوبیس کيوسک جبکہ اخراج آٹھ لاکھ سینتیس ہزارآٹھ سوپینتالیس کيوسک ہے۔ تربيلا اورمنگلا ڈيم ميں پانی کی آمد مسلسل کم ہورہی ہے۔ تربيلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سوچھبیس اعشاريہ بائیس فٹ، ڈيم ميں پانی کی آمد تین لاکھ چوہتر ہزار کيوسک جبکہ اخراج تین لاکھ ستائیس ہزارکيوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بارہ ہزارچھ فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ بارہ ہزارچھ سوپچھترکيوسک ہے۔ کالا باغ کے مقام پرپانی کی آمد سات لاکھ سینتیس ہزار چارسو تین کیوسک اور اخراج سات لاکھ تینتیس ہزارچار سوتین کیوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد اور اخراج سات لاکھ اٹھانوے ہزار چھ سو ایک کیوسک ہے۔ دريائے چناب ميں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ سترہ ہزارچھ سو چوراسی کيوسک جبکہ اخراج پچاسی ہزارسات سو اکھسٹھ کيوسک ريکارڈ کيا گيا۔
مزیدخبریں