سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ  دوہزارگیارہ عام انتخابات کا سال ہوگا، کارکن الیکشن کی تیاریاں کریں۔

Aug 02, 2010 | 21:18

سفیر یاؤ جنگ
نوشہروفیروز کے علاقے مورو میں عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک شدید بحرانوں سے دوچار ہے جبکہ حکمران صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں نئے انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر قادرمگسی کا کہنا تھا کہ سندھ کی صورتحال روز بروز خراب ہو رہی ہے، ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے عوام میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے جبکہ حکمران طبقہ سیاست کے نام پر قومی خزانہ لوٹنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جمہوریت کا راگ تو بہت الاپتے ہیں مگر بلدیاتی انتخابات کا وعدہ کر کے مکر گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے سندھ ترقی پسند پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو آگے آنا چاہئے۔
مزیدخبریں