کراچی سے اسلام آباد جانے والی شیڈول پرواز پی کے تین سو آٹھ کے ٹیک آف کے پندرہ منٹ بعد طیارے کے انجن نمبرایک میں وائبریشن ہوئی، فنی خرابی کے باعث طیارے کا رخ واپس کراچی ایئرپورٹ کی طرف موڑدیا گیا اورطیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، اس دوران عملے سمیت تمام مسافر محفوظ رہے، پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق طیارے کے ایک انجن میں معمولی خرابی کے باعث اسے واپس باحفاظت ایئرپورٹ پراتار لیا گیا جسے جلد اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔