سپین کے نکولس ایلماگرو نے فرانس کے رچرڈ گیسکے کو شکست دے کر سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

Aug 02, 2010 | 23:34

سفیر یاؤ جنگ
سوئٹزرلینڈ کے شہر گسٹاڈ میں کھیلے گئے ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سیکنڈ
سیڈ نکولس ایلماگرو نے رچرڈ گیسکے کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا اور پہلے سیٹ میں
ایلماگرو نے گیسکے کو ٹائی بریک پر سات پانچ سے شکست دے کر برتری حاصل کرلی۔ دوسرے سیٹ میں رچرڈ گیسکے بازو کی تکلیف میں مبتلا نظر آئے، اس موقع پر انہیں فزیو تھراپسٹ
کی خدمات بھی حاصل کرنا پڑیں۔ اس کے بعد گیسکےکورٹ میں تو اتر آئے لیکن اپنا روایتی کھیل پیش نہ کرسکے۔ ایلماگرو نے گیسکے کی انجری کا فائدہ اٹھایا اور دوسرا سیٹ بھی بآسانی چھ ایک سے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔
یہ ایلماگرو کا سال میں دوسرا جبکہ کیرئیر کا ساتواں ٹائٹل ہے۔
مزیدخبریں