وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے اکنامک افیئرز ڈویژن اوروزارت خارجہ کوہدایات جاری کی ہیں کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ایمرجنسی پلان تشکیل دے کراقوام متحدہ سے رجوع کیا جائے۔

Aug 02, 2010 | 23:36

سفیر یاؤ جنگ
وزیراعظم ہائوس اسلام آباد سے جاری ہونےوالے بیان میں کہا گیاہےکہ سید یوسف رضاگیلانی نے اکنامک افیئرزڈویژن اوروزارت خارجہ کوہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی دادرسی کے لئے فوری طورپراقوام متحدہ سے رجوع کیا جائے اوراس کے لئے ہنگامی منصوبہ بندی کی جائے۔ وزیراعظم کاکہناتھا کہ اقوام متحدہ کی مدد سے عالمی برادری پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی آسانی کے ساتھ امداد کرسکے گی۔
مزیدخبریں