پاک فضائیہ کے ایک بیان کے مطابق پی اے ایف کے ریسکیو ہیلی کاپٹرز نے عیسی خیل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خوراک کے چھ ہزار سے زائد باکس پہنچا دیئے ہیں جبکہ میانوالی سے اٹھارہ ٹن راشن امدادی کیمپوں کو فراہم کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق پی اے ایف کے ڈاکٹر، پیرا میڈیکل سٹاف اور ایمبولینس گاڑیاں میانوالی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں اور پندرہ سو سے زیادہ شہری دو امدادی کیمپس میں شفٹ کیے جاچکے ہیں۔ پی اے ایف کے چار میڈیکل کیمپ سول سکول رسالپور اور نوشہرہ میں قائم کئے گئے ہیں ۔ جبکہ سکھر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کشتیاں فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی میں ایک کرائسز کنٹرول سیل قائم کیا گیا ہے جہاں متاثرین سیلاب کے لیے عطیات جمع کئے جارہے ہیں۔