متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ رضا حیدر کے قتل کی اعلٰی سطح پر تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

لندن میں ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ رضا حیدر کی شہادت ایک دلخراش واقعہ ہے جس پر ایم کیو ایم کا ہر کارکن خون کے آنسو روہا ہے۔ رضا حیدر پرانے اور ابتدائی دنوں کے ساتھی تھے جو کٹھن حالات میں بھی تحریک کا حصہ رہے ۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ رضا حیدر کی شہادت سے حق پرست تحریک ایک سچے ساتھی سے محروم ہوگئی ہے،   انہوں نے ایم کیو ایم کے کارکنان اور رضا حیدر کے  اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ 

ای پیپر دی نیشن