اسمبلی ميں حقائق بتاکراپنی صفائی پيش کرنا چاہتے ہیں۔ حامد سعيد کاظمی

راولپنڈی میں عدالت کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اپنے کیس کے بارے میں ابھی تک پارلیمنٹ میں کوئی بات نہیں کی،مسلم لیگ نون کے ایم این اے انجم عقیل کی طرح وہ بھی ایوان میں اپنا مؤقف واضح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے اقدام کوبھی عدالت میں چیلنچ کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی اور اُن پر الزام لگانے والے دیگر افراد کے بیان چالان میں شامل نہیں اس لیے ضمانت منظورنہیں ہورہی۔ ایک اور سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مقدمے کے اخرجات مشترکہ فیملی سسٹم کی وجہ سے پورے ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن