پنجاب اسمبلی لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو ضمنی اور کشیمر کے الیکشن میں ناکامی کے بعد سینٹ کے الیکشن میں بھی شکست نظرآ رہی ہے جس سے وہ بوکھلا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کرپٹ سیاستدان اورعلی بابا ہیں جبکہ چالیس چوروں میں شہبازشریف سرفہرست ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف جنوبی پنجاب کے احساس محرومی میں اضافہ کر رہے ہیں جنہوں نے جنوبی پنجاب کے لیے سترارب روپے کے فنڈزکا اعلان کرکے صرف دس ارب روپے دیئے۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ممبران پنجاب اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں دیئے جارہے جس پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی ہے۔