پنجاب کے ثانوی تعلیمی بورڈزنے میٹرک کے سالانہ امتحان دوہزارگیارہ کے نتائج کا اعلان کردیا ، طالبات نے میدان مارلیا

Aug 02, 2011 | 12:43

سفیر یاؤ جنگ
سرگودھا بورڈ میں میٹرک کے نتائج میں کامیابی کا تناسب چھپن اعشاریہ چوبیس فیصد رہا۔ پی اے ایف پبلک سکول کے طالبعلم ارسلان جاوید نے ایک ہزار اکیس نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ملتان بورڈ کے نتائج کے مطابق ایک ہزار اکیس نمبر لے کر مہوش کلثوم سرفہرست رہیں۔ بہاولپور بورڈ میں مریم ظفر حسین نے ایک ہزار اٹھارہ نمبر لے کر میدان مارا جبکہ بورڈ میں کامیابی کا تناسب پچپن اعشاریہ دو دو فیصد رہا۔
گوجرانوالہ بورڈ کے نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن ایک ہزارپندرہ نمبر لے کرلبابہ مختار نے حاصل کی۔
ڈیرہ غازی خان ثانوی تعلیمی بورڈ میں کامیابی کا تناسب تریسٹھ اعشاریہ پانچ صفر رہا۔ محمد عرفان ایک ہزارنو نمبر لے کر پہلی پوزیشن کے حق دار قرار پائے۔
فیصل آباد تعلیمی بورڈ میں کامیابی کا تناسب اکاون اعشاریہ سات نو فیصد رہا۔ محمد عمر جاوید اور انم خالق دس سو انیس نمبر لے کر مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رہے۔
راولپنڈی بورڈ میں فہد فاروق نے ایک ہزارسولہ نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
مزیدخبریں