لندن اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ کےدوسرے میچ میں پاکستان نے ارجنٹینا کو شکست دیکر پہلی فتح حاصل کرلی۔

پاکستان اورارجنٹیناکی ٹیموں کےدرمیان کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم کے فل بیک ایم عمران نے پہلے ہاف کے پنلٹی کارنر پرارجنٹینا کے خلاف گول کردیا جبکہ دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے ملنے والے دو پنلٹی کارنرز پرسہیل عباس نے گول کر کے پاکستان کودو گول سے برتری دلا دی ۔ میچ کے اختتام تک پاکستان کی ارجنٹینا کے خلاف دو گول کی برتری برقرار رہی۔ پاکستان کا اگلا میچ کل میزبان ٹیم برطانیہ کے خلاف ہوگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔ ادھرپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء اور سیکرٹری آصف باجوہ نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارجنٹینا کے خلاف میچ میں کامیابی سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے، آئندہ میچز میں بھی ٹیم قوم کو اچھے رزلٹ فراہم کرے گی۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی کھیل کی ترقی اور ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔ادھرسابق اولمپیئنز رانا مجاہد، ایم عثمان ، اخلاق احمد اور دانش کلیم نےارجنٹینا کے خلاف میچ میں کامیابی کو خوش آئند قرار دیا اورمبارکباد یتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن