اےوان بالا کے 84وےں سےشن کی چوتھی نشست مےں حاضری ماےوس کن تھی تاہم بلوچستان کی صورت حال پر بحث کے دوران وزےر داخلہ کی عدم موجودگی پر اےوان مےں حکومتی و اپوزےشن ارکان اکھٹے ہو گئے اور انکی آواز مےں چےئرمےن اور قائد اےوان نے بھی اپنی آواز ملا دی حکومت کو خاصی پرےشانی کا سامنا کرنا پڑا سےنٹ مےں وزراءکی عدم موجودگی پر حکومتی اتحادی و اپوزےشن جماعتوں نے شدےد احتجاج کرتے ہوئے واک آوٹ کردےا۔ چےئرمےن سےنیٹ کو 15منٹ کارروائی کو معطل کرنا پڑی بلوچستان کی صورت حال پر بحث کے موقع پر وزےر داخلہ، وزےر مملکت داخلہ دونوں موجود نہےں تھے۔ چےئرمےن سےنٹ نےئرحسےن بخاری نے قائد اےوان سے کہا کہ وہ وزےراعظم کو صورت حال سے آگاہ کرےں۔ سینیٹرز نے انتخابی فہرستوں سے انتقال کرنے والے افراد کے ناموں کے اخراج نہ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا۔
ایوان میں وزیر داخلہ کی عدم موجودگی پرحکومتی و اپوزیشن ارکان سراپا احتجاج بن گئے
Aug 02, 2012