اسٹیٹ بنک کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں امریکہ سے ایک ارب گیارہ کروڑ اسی لاکھ ڈالرموصول ہوگئے ہیں، کولیشن سپورٹ فنڈ کی یہ رقم گزشتہ مالی سال پاکستان کوملنی تھی تاہم نیٹو سپیلائی کی بندش کی وجہ سے امریکہ نے یہ فنڈزروک رکھے تھے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی رقم ملنے کے بعد روپے کی گرتی ہوئی قدرمیں استحکام آئے گا جبکہ ادائیگیوں کے توازن میں بہتری اورحکومت کے مرکزی بنک اورکمرشل بینکوں سے بڑھتے ہوئے قرضوں میں بھی نمایاں کمی آئے گئی
نیٹوسپلائی کی بحالی کے بعد امریکہ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالرسے زائد رقم اسٹیٹ بنک میں جمع کرادی.
Aug 02, 2012 | 11:44