پاکستان ميڈيکل ايسوسی ايشن بلوچستان کی اپيل پرڈاکٹرغلام رسول کے اغواء کيخلاف کوئٹہ سميت صوبے کے نجی اور سرکا ری ہسپتالوں ميں بائيکاٹ جاری ہے جس کے باعث تمام سرکاری ہسپتالوں کے اوپی ڈیزبند کردئیے گئے ہیں اوردوردرازکے علاقوں سے آنے والے مریضوں کوشدید پریشانی کا سامنا ہے، ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ معاملے پرغوروفکرکے لیے آج جنرل باڈی کا اجلاس طلب کيا گیا ہے اور اس ميں جو بھی فيصلے کئے جائيں گئے اس پرعمل درآمد کيا جائے گا، جنرل باڈی کے اجلاس ميں ہسپتالوں ميں ايمرجنسی سروسزبند کرنے يا نوکريوں سے استعفیٰ دينے سميت مختلف آپشن پرغورکيا جائے گا. دوسری جانب بلوچستان حکومت نے ڈاکٹرغلام رسول کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے ان کی بازیابی کے لئے بلوچستان کے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں دوکمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے ایک کمیٹی میں پولیس، ایف سی اورلیویزحکام جبکہ دوسری کمیٹی میں کوئٹہ، کچھی، نوشکی اورمستونگ کے ڈپٹی کمشنرز شامل ہیں۔